دل اور فکر کی سرحدوں کے محافظ

امام حسن عسکریؑ نے فرمایا: “علماءِ شیعہ ہمارے لوگوں (شیعوں) کے دلوں پر شیطانوں اور انکی سپاہ کے حملوں کو روکنے والے اور (عقیدتی) سرحدوں کے محافظ ہیں”۔۔۔ اگر کسی ملک پر اس طرح سے حملہ ہو کہ (دشمن کے) تیروں کا ہدف لوگوں کی فکر (سوچ) اور دل ہو (اور دشمن) گفتگو کے ذریعے ہمارے طالب علموں پر حملہ آور ہو (تو ایسی صورت میں) کیا ایسے دشمن کے مقابلے میں دفاع کرنا لازم تر ہے یا ایسے دشمن کے مقابلے میں دفاع، جو زمین پر اور لوگوں کے مال پر حملہ آور ہو؟ ان (اول الذکر دشمنوں) سے مقابلہ کہیں زیادہ مشکل اور زیادہ قدر و قیمت کا حامل ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
2 مئی 1992