دینی طلاب کے وظائف

مختلف کاموں میں سے ایک کام جو ہم طلاب کی ذمہ داری ہے یہ ہے کہ اس نطام کی اساس اور اس تحریک کو اپنے لیے بھی مضبوط بنائیں اور آمادہ ہو جائیں۔ خصوصی طور پر آئندہ کی نسل، بچوں، جوانوں اور نوجوانوں کا اس اساس پر عقیدے میں اضافہ کریں، اگر اس بارے میں کچھ شبہات پائے جاتے ہیں تو، وہ شبہات و اشکالات جو سائبر اسپیس کے ذریعے پیدا کئے جاتے ہیں ان کے جوابات سیکھیں اور کوشش کریں کہ ان تک منتقل کریں تاکہ اس گمراہی، فساد اور پیچھے کی طرف پلٹنے سے ان کی حفاظت کریں۔ یہ ہماری گردن پر شرعی فریضہ ہے۔ دشمن کی سرگرمیاں جتنی شدید تر ہونگی ہمارا فریضہ بھی سنگین تر ہوتا چلا جائے گا۔

آیت اللہ مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
12 فروری 2020