شهید حاج حسان اللقیس | مجاہد برادران کے نام وصیت

اے میرے بھائیو! دنیا گذرگاہ ہے ،ٹھہرنے کی جگہ نہیں ہے۔ خداوندِعالم نے اِسے اِس لیے بنایا ہے تاکہ ہم اپنے اعمال کے ساتھ آخرت کے لیے آمادہ ہوجائیں۔ ہم اِس دُنیا میں مہمان سے زیادہ کچھ بھی نہیں اور ایک ایسے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں کہ عَالَمی طور پر تمام اطراف سے حقیقی اسلام کے پیروکاروں پر حملہ شدّت اختیار کرچکا ہے۔ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ۔’’ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ خدا کے نور کواپنے منہ سے پھونک مار کر بجھا دیں ‘‘ ۔ لیکن خداوند آپ جیسوں کے وجود کے ذریعے جو کہ ابا عبداللہ الحسینؑ کے اصحاب کی سچائی، صبر اور ثابت قدمی کے حامل ہیں ایسا نہیں ہونے دے گا اور وہ اپنے نور کو(ضرور) کامل کرے گا۔ وَيَأْبَى اللَّـهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ’’حالانکہ خدا اس کے علاوہ کچھ ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ وہ اپنے نور کو تمام کردے چاہے کافروں کو یہ کتنا ہی برا کیوں نہ لگے‘‘۔ (سورہ توبہ، آیہ 32)

اقتباس از وصیت نامۂ شہید

#پوسٹر #وصیت_نامہ #شھید_حسان_لقیس #دنیا #گذرگاہ