عاشورا کا طاقتور ترین ذریعۂ ابلاغ، اربعین ہے

پہلا اربعین (چہلم، 20 صفر، 61 ھ ۔ ق)، عاشورا کا طاقتور ترین ذریعۂ ابلاغ ہے۔ بنی اُمیّہ اور سفیانیوں کی حکومت کے تاریک دَور میں، عاشورا کے دِن سے لے کر اربعین کے دن تک، صدائے حق کی حکمرانی کے چالیس دِن تھے۔ حقیقی ذریعۂ اِبلاغ یعنی حضرت زینبِ کبریٰؑ کی صدائے فریاد، حضرتِ امام سجادؑ کی صدائے فریاد۔۔۔! آج انسانیت پر راج کرنے والے میڈیا اور شور شرابے سے بھری اِس پیچیدہ دنیا میں بھی یہ اربعین کی تحریک (بھرپور انداز میں اپنی) فریاد پُہنچانے والا اور بے مثال میڈیا ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
13 اکتوبر 2019