لشکرِامامؑ میں شامل ہونے کی شرط

امام حسینؑ کی اپنے (لشکر) سے مُلحق ہونے کی شرط؛ کوئی مادی، عسکری، یا سیاسی شرط نہیں تھی بلکہ صرف معنوی، روحانی، اندرونی اور نظریاتی (عقائدی) شرط تھی۔ “جو بھی ہمارے (دین کے) راستے میں اپنے دل کا خون دینے اور اللہ سے ملاقات (شہادت) کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہے تو اسے چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ سامانِ سفر باندھ کر چل پڑے” (اللهوف، جلد ۱، صفحه ۳۰)۔ الٰہی اور معنوی نُصرت کو عملی کرنے کی شرط یہی ہے۔

سيد ہاشم الحيدری
مُحرَّم ۔ 1440 ھ۔ق