مقاومت کا نمونہ اور مثال

امام محمد تقی علیہ السلام باطل سے مبارزے کا مظہر تھے۔ آپ الٰہی حکومت کے لیے جدوجہد کرنے والے تھے۔ آپ مقاومت کانمونہ اور مثال تھے۔ایک عظیم الشان انسان کہ جس نے اپنی مختصر زندگی کی تمام مدت ،مکار اور ریاکار عباسی خلیفہ مامون سے مقابلہ اور مبارزہ کیا اور بالکل ایک قدم بھی عقب نشینی اختیار نہیں کی۔ اور تمام سخت حالات سہے اور تمام ممکن طریقوں سے مبارزہ و مقابلہ کیا۔