مکتبِ عاشورا مراجع عظام اور علمائے کرام کی نظر میں | ایک الہی نعمت

آگے بڑھنے کا ایک سرمایہ! ایک ایسا سرمایہ جو مفت میں ہمارے ہاتھ آیا ہے!
آپ نہیں جانتے کہ یہ نام کتنا خوبصورت ہے! امام حسینؑ کی یاد کتنی روح کو آرام بخشنے والی ہے! آسمان کے فرشتے امام حسینؑ کی یاد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ خدا اِس نعمت کو ہم سے نہ لے، امام حسینؑ کی محبت کو ہمارے دِلوں میں زیادہ کرے۔ یہ محبت جو کہ الٰہی نعمت ہے آگے بڑھنے، رُشد کرنے، ترقی کرنے، معرفت کے حصول، اور دُنیا اور آخرت کی سعادت کے حصول کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہے۔ یہ ایک ایسا سرمایہ ہے جو مفت میں ہمارے ہاتھ آیا ہے لیکن تمام دُنیا سے زیادہ قیمتی ہے۔ اِس سرمائے کو خدا نے ہمیں عطا فرمایا ہے تاکہ اِس کے ذریعے آگے بڑھیں،لین دین کریں اور اُس سے استفادہ کریں نہ کہ بغیر استفادے کے چھوڑ دیں۔

آیت اللہ مصباح یزدی
2مئی 1999