ولایت فقیہ، رسول خداؐ کی ولایت سے عبارت ہے

ولایت فقیہ کا مسئلہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جسے مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے ایجاد کیا گیا ہو۔ ولایت فقیہ کا مسئلہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے تشریع کیا گیا ہے اور یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت سے عبارت ہے۔ یہ (ولایت فقیہ کے مخالف) لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت سے بھی ڈرتے ہیں! آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس وقت امام زمانہ علیہ السلام آ جائیں تو یہ (ولایت فقیہ کی مخالفت کرنے والے) قلم انکی مخالفت میں چلیں گے۔

امام خمینی رضوان اللہ علیہ
22 اکتوبر 1980