ولایت فقیہ اور حکمتِ امام صادقؑ

امام جعفر صادقؑ نے (ولایت فقیہ کے بارے میں) رہنمائی فرمانے کے علاوہ، تقرری بھی فرمائی ہے۔ اگر امامؑ کی جانب سے یہ تقرر صرف اُس دن کے لیے تھا، تو یہ کام بےفائدہ قرار پائے گا۔ لیکن امامؑ تو آنے والے زمانے کی فکر میں تھے۔ وہ ہماری طرح نہیں تھے کہ صرف اپنی فکر میں ہوں اور اپنی حیثیت کے بارے میں فکرمند ہوں۔ (امامؑ کو) امت کی فکر تھی، انسانیت کی فکر تھی، پوری دنیا کی فکر تهی۔ (امامؑ) چاہتے تھے کہ انسانیت کی اصلاح ہو اور عادلانہ (اسلامی) قانون نافذ کیا جا سکے۔ آپؑ نے ایک ہزار اور چند سو سال پہلے اس بارے میں نہ صرف رہنمائی فرمائی بلکہ اس بارے میں تقرری بھی فرما دی۔ تاکہ جس زمانے میں قومیں بیدار ہوں گی، امت مسلمہ آگاہ ہو اور قیام کرے تو اس وقت یہ حیران و پریشان نہ ہوں اور ان کو معلوم ہو کہ حکومت اسلامی اور اسلامی حاکم (کے تعین) کی کیا صورت ہوگی۔

امام خمینی رضوان اللہ علیہ
ولایت فقیہ، ص 123و 124