اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [5] | ناکام ردعمل

ایسے حالات میں (کہ جب انقلاب کامیاب ہوگیا تھا) گمراہی اور ظلم و ستم کے سرپرستوں کا ردعمل ایک فطری امر تھا، لیکن یہ ردّ عمل ناکام رہا۔ جدّت پسندی کے سارے دعویداروں نے اس نئی اور منفرد آواز کو نہ سننے کے دِکھاوے سے لے کر اُسے خاموش کرنے کی وسیع اور مختلف کوششوں تک، جو کچھ کیا وہ اُنہیں اُن کی اپنی حتمی موت کے نزدیک لے گیا۔