اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [96] | اسلامی جمہوریہ میں ناانصافی منع ہے

اسلامی جمہوریہ میں دولت کمانا نہ صرف جرم نہیں بلکہ اُس کی ترغیب بھی کی جاتی ہے لیکن عوامی ذخائر کی تقسیم میں جانبداری کرنا اور ہتھیانے کے میدان کھولنا اور معاشی دھوکے بازوں کے ساتھ نرمی اختیار کرنا سختی سے منع ہے؛ (کیونکہ) اِن سب کا انجام ناانصافی ہے۔ اِسی طرح، مدد کے محتاج طبقات سے غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ باتیں پالیسیوں اور قوانین کی شکل میں کئی دفعہ دہرائی گئیں لیکن اِن کے درست نفاذ کی خاطر امید کی نظریں آپ جوانوں پر ہیں۔ اور اگر مملکت کے مختلف حصوں کے انتظام کی باگ مؤمن، انقلابی، سمجھدار اور دانشور جوانوں کو تھما دی جائے، جن کی تعداد الحمد للہ کم بھی نہیں، تو یہ امید پوری ہو جائے گی، ان شاءاللہ۔